24 اپریل، 2023، 1:15 PM

ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛

عراقی صدر جلد ایران کا دورہ کریں گے

عراقی صدر جلد ایران کا دورہ کریں گے

اس ٹیلیفونک گفتگو میں عراقی وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عراقی صدر عبداللطیف رشید کے عنقریب دورۂ ایران کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے اپنے ہم منصب عراقی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ اور عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے دوطرفہ تعلقات، یورپی یونین، خطے کی تازہ ترین صورت حال، علاقائی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عراقی صدر عبداللطیف رشید کے عنقریب دورۂ ایران کی اطلاع دی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے اختتام پر دونوں وزراء نے فیمابین کے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے اور مختلف امور پر مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1916070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha